رینالہ خورد ۔۔کے نواحی علاقے لشاریاں میں گھر کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے 19افراد ملبے تلے دب گئے

رینالہ خورد۔۔ کے نواحی علاقے لشاریاں میں گھر کی چھت گر گئی ۔چھت گرنے سے19 افراد ملبے تلے تب گئے ۔زرائع کے مطابق متاثرہ گھر میں یوم ولادت حضرت علی۔رض۔ کے سلسلے میں مجلس جاری تھی مجلس کے اختتام پر لنگر کا کھانا کھانے لوگ چھت پر گئے تو چھت وزن برداشت نہ کر سکی اور زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے گر گئی واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 15 شدید زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا جبکہ

باقی معمولی زخمیوں کو موقع پر ریسکیو کر کے فارغ کردیا گیا ۔دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر مقامی پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button