سرکاری و نجی سکولوں کی تعطیلات میں توسیع

سرکاری و نجی سکولوں کی تعطیلات میں توسیع

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) – ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے دریائے ستلج اور دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں کے لیے تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیلاب سے متاثرہ 32 موضع جات اور دیہات کے سرکاری و نجی سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق یہ تعطیلات اب 7 ستمبر 2025 تک جاری رہیں گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے طلبہ، اساتذہ اور والدین محفوظ رہ سکیں اور کسی جانی نقصان کا خدشہ نہ ہو۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سیلابی صورتحال کے دوران تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ حالات بہتر ہونے کے بعد ہی دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button