وقت کے فرعونوں کا انجام قریب ہے۔ چوہدری حذیفہ بشیر وڑائچ یوتھ ونگ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ

ملک اس وقت تاریخ کے اس نازک موڑ پر ہے جہاں غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور امیر امیر تر ہوتا
جا رہا ہے۔ ہر طرف بے چینی اور اضطراری کیفت ہے۔غریب کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے۔ مہنگائی ہے کہ بے حد پڑتی جا رہی ہے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسما ن کو چھو رہی ہیں لوگوں کے دل اس مہنگائی اور اضطراری کیفت نے چیر دیے ہیں۔ اشرافیہ کو کوئی پروا ہ ہی نہیں۔ ہم یقیں دلاتے ہیں وقت کے فرعونوں کا انجام قریب ہے۔حالات ضرور بدلیں گے، اہم اسٹیٹس کو توڑ یں گے غریب کی آواز بنیں گے ان شاء اللہ قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے بچیں گے نہیں۔یہ بات پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ایک ابھرتے ہوئے نوجوان درد دل رکھنے والی شخصیت کے مالک اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے یوتھ ونگ صد ر چوہدری حذیفہ بشیر وڑائچ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور قوم اسے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا دیکھیں گے (بیورو چیف عمران حیدر گجرگجرات)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button