رمضان المبارک سحر اور افطار کے وقت کھانہ بلکل فری

گجرات(عمران حیدر گجر بیور چیف گجرات )عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت غربا،مساکین،مستحق اور مسافروں کیلئے فری دستر خوان کا افتتاح کرکے باقدہ کھانے کا آغاز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خدمت کمیٹی گجرات کے ڈونر چوہدری بابر شاہ پور،چوہدری ساجد حسین گجر ڈوگہ، عبدالوحید قریشی مدینہ سیداں نے فری دستر خوان کیلئے بھر پور کردار ادا کیا جبکہ افتتاحی تقریب کے موقع پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے ڈپٹی سپرڈینٹ اور محمد سجاد،چوہدری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ،چوہدری کامران ظفر کوک والے،حاجی شاہد،حافظ امتیاز سرائے عالمگیر،امجد اسلام انچارج فری دستر خوان عزیز بھٹی شہید ہسپتال سمیت دیگر افتاح میں  شامل تھے۔خدمت کمیٹی گجرات کی جانب اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ضلع گجرات میں سستی روٹی 10روپے کے بعد اب فری دستر خوان کا قیام کیا گیا ہے تاکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں فری کھانا کھا سکھیں انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر یہ فری دستر خوان کاسلسلہ جاری رہے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں سحرو افطار کے وقت میں کھانا  فری فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button