مستقبل کےتعلیمی اداروں میں آن لائن لرننگ لازمی جزو ہو گا: پروفیسر زکریا ذاکر

اوکاڑہ یونیورسٹی حکومتی ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں کھولنے کے لیے تیار ہے: وائس چانسلر

وکاڑہ یونیورسٹی حکومتی ہدایات کے عین مطابق اور کیمپس کلاسز کے ساتھ ساتھ آن لان لرننگ کو جاری رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اساتذہ کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اور نئے حالات میں سماجی فاصلہ، ماسک کا استعمال اور ای لرننگ جیسی چیزیں زندگی کا لازمی حصہ ہوں گی۔
وائس چانسلر نے لاک ڈاون کے دوران آن لائن کلاسز کو کامیابی سے جاری رکھنے اور طلباء کا سمسٹر ضائع ہونے سے بچانے پراپنی فیکلٹی کو مبارک باد پیش کی اور ان کو ای لرننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دی۔
پروفیسر زکریا نے طلباء کو حقیقی اور عملی تجربات فراہم کر نے کے لیے یونیورسٹی اور انڈسٹری میں مضبوط روابط قائم کرنے کی ضرورت پہ زور دیا۔ انہوں نے اساتذہ کوزیادہ سے زیادہ تحقیق اور مقالہ جات شائع کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عالمی سطع پر علم اور تحقیق کے میدان میں بہت جدت آ رہی ہے اور اس صورت حال میں یونیورسٹی اساتذہ اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بہتر بنائے بغیر آگے نہیں جا سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button