حجرہ شاہ مقیم ڈکیت گینگ کے چار کارندے سرغنہ سمیت گرفتار:ڈی پی او عمر سعید ملک
حجرہ شاہ مقیم پولیس کی بڑی کارروائی بین الضلاعی ڈکیت گینگ کے چار کارندے سرغنہ سمیت گرفتار لاکھوں روپے نقدی اور مال۔مسروقہ برآمد کر لیا گیاحجرہ اور گردونواح میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کی ہدایت پر ڈی ایس پی عباد حسین ظفر . زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ حجرہ ریاض۔الدین گجر کی سربراہی میں ایک سپیشل۔پولیس سکواڈ تشکیل دیا گیا جس نے کاروائی کرتے ہوئے چار رکنی بین الضلاعی ڈکیت گینگ کو سرغنہ امتیاز عرف امتیاجی سمیت گرفتار کر لیا ڈی ایس پی عابد حسین ظفر نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ۔ملزمان نے چند روز قبل حجرہ میں ایک گھرمیں ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے پانچ لاکھ نوے ہزار روپے نقدی چھین لی تھی۔جس کے بعد ملزمان کے قبضہ سے واردات ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ناصرف انہیں ٹریس کر لیا گیا بلکہ انہیں گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم مال مسروقہ اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ڈی پی او عمر سعید ملک کی جانب سے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔۔



