پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر ملک منظور حسین اعوان کی کاوشوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو یوم آزادی کے موقع پر ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار جدہ میں تمام سیاسی جماعتوں نے ملکر (ہم سب ہیں پاکستانی) کے عنوان سے 73 ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی اور سب نے ملکر آزادی کیک کاٹا تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے ۔
ہم سب پاکستانی ہیں کے عنوان سے تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے زمہ دران اور پارٹی ورکر نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم سب ہیں پاکستانی تمام کیمونٹی کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں میں آپ سب کو جشن آزادی اور ایک ساتھ ملکر تقریب سجانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آئیں سب ملکر آج اس مناسب سے عہد کرتے ہیں ہم نے ہمشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کرنی اور اپنے ملک کی ترقی کا سوچنا ہے تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر عقیل آرائیں ،مسلم لیگ ن کے صدر ملک منظور حسین اعوان ،مسلم لیگ ق کے چئیرمین چوہدری اظہر وڑائچ ،پاک سعودی فرینڈ شپ کے چئیرمین خالد رشید ،پاکستان پیپلز پارٹی سے آفتاب ترابئ ،پاکستان ویلفئیر فورم کے چئیرمین بشیر خان سواتی ،جموں کشمیر اوور سیز کیمونٹی سے خالد گجر اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے نائب صدر فہد رفیق کھوکھر نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ دیار غیر میں یوم آزادی منانے کا مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو آزادی جیسی نعمت کا اندازہ ہوسکے اور آج ہم سب ہیں پاکستانی اور جب بھی قومی دن آئے گا ہم ایسے ہیں ملکر پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں گیے
آزادی تقریب میں سبز ہلالی پرچم سے بنے عمدہ کیک کو بھی کاٹا گیا اور شرکاء نے
پاکستان ذندہ باد ، پاک فوج ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کے افسران اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے عہدے دران نے بھی خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں فخر عدنان نے ملی نغمے اور ادعیہ وہاج نے نظم پڑھ کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے




