اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم آزادی کی پر وقار تقریب کا انعقاد وائس چانسلر نے پرچم کشائی کی

یوم آزادی کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے پرچم کشائی کی اور پودا لگا کر گرین اینڈ کلین پاکستان کیمپین کے لیے یونیورسٹی میں وسیع پیمانے پر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے کیا گیا۔

تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد یونیورسٹی کے گارڈز نے نوبہار خان کی قیادت میں سلامی پیش کی۔ قوی ترانہ بجایا گیا اور تقریب کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ وائس چانسلر اور یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے چودہ اگست کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ہم نے یہ ملک بے بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور قربانیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس دور کی سب سے بڑی قربانی یہ ہے کہ ہم ملک کے تعلیمی اداروں کو مضبوط کریں کیونکہ قومیں صرف تعلیم کے بل بوتے پر ہی ترقی کرتی ہیں۔اپ تک نیوز میڈیا ٹیم محمد بلال تبسم عمران زاہد کھوکھر۔ریاض احمد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ کرونا وائرس جیسی وباوں سے بچنے کےلیےہمیں اپنے ماحول اور آب و ہوا کو صاف کرنے کی ضرورت ہےاور یہ شجر کاری کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم بڑے پیمانے پر شجر کاری کیے بغیر دیرپا ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔
پروفیسر زکریا نے حکومت پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور اوکاڑہ یونیورسٹی اس سلسلے میں اپنے 204 ایکڑ پہ محیط کیمپس میں بھرپور طریقے سے شجر کاری کر رہی ہے۔
وائس چانسلر نے مشکل حالات میں یونیورسٹی کے دن رات کام کرنے پر اساتذہ اور انتظامی اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button