دیپالپور میں بھی جشن آزادی کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں پرچم کشاٸی کی پر وقار تقریب

ملک کے دیگر شہروں کی طرح دیپالپور میں بھی جشن آزادی کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں پرچم کشاٸی کی پر وقار تقریب ہوٸی جس میں پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور خالد عباس سیال کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لٸے میونسپل کمیٹی سے مدینہ چوک تک ریلی نکالی گٸی،ریلی میں ڈی ایس پی دیپالپور ملک عابد حسین ظفر،صدر بار ایسوسی ایشن دیپالپور میاں فخر حیات وٹو،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سید گلزار سبطین شاہ چوہدری محمد عرفان سگی،میاں شجاع حیدر ایڈوکیٹ سابق بار صدر سمیت سینکڑوں شہریوں و عمایدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button