اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد حیدر کو سول جج محمد نعیم کی طرف سے عدالت میں ہتھکڑیاں لگوانے پر پنجاب بھر کے ریونیو اہلکار سراپا احتجاج قلم چھوڑ ہڑتال
اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد حیدر کو سول جج محمد نعیم کی طرف سے عدالت میں ہتھکڑیاں لگوانے پر پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو عملہ کی طرح رینالہ خورد میں بھی ریونیو اہلکار سراپا احتجاج قلم چھوڑ ہڑتال جاری اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد رضوان اشرف کا کہنا ہے کے ہم عوام کے خادم ہیں اور عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں مگر انتظامی آفیسران کی پے درپے عزت نفس مجروع کرنا اور پے درپے ماورائے قانون اقدامات بڑھتے جارہے ہیں اپنی عزت نفس پے کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل اور اعلی عدلیہ سے مطالبہ کیا کے سول جج کے اس خلاف قانون خلاف آئین اور بدمعاشانہ فعل پر نوٹس لیا جائے اور اس بات کی تحقیق کی جائے کے کس کے ایما پر ادروں میں تصادم اور پرتشدد حالات پیدہ کرنے کی گہناونی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کے انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا یاد رہے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرگودھا کو راجہ محمد حیدر کو سول جج محمد نعیم نے ناجائز تجاوازت کے معاملہ میں بیلف کے ذرائعے سے دفتر سے عدالت بلوا کر بھری عدالت میں ہتھکڑیاں لگوا دیں جس پر پورے پنجاب میں انتظامی آفیسران سراپا احتجاج ہیں



