الہ آباد میونسپل کمیٹی میں کلین اینڈ گرین پروگرام مکمل ناکام سب سے زیادہ ٹیکس اور ریونیو دینے والا شہر ۔شہریوں کو ہی بنیادی سہولیات دینے سے محروم

میونسپل کمیٹی الہ آباد عملہ کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کی وجہ سے وارڈ نمبر 5 گلی ملکاں والی میں گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن اور بد بو سے لوگوں کا گھروں میں رہنا مشکل جبکہ دوسری جانب جلدی اور وبائی امراض پھوٹ پڑے ۔ کلین اینڈ گرین پروگرام کاغذی کارروائی کی حد تک محدود میونسپل کمیٹی کی واڑ نمبر 5 گلی ملکاں والی اور پورے شہر میں جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھی

الہ آباد ایڈمنسٹریٹر کی چشم پوشی یا عملہ کی صفائی میں سست روی و نااہلی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات اور ڈینگی کے پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے ۔ الہ آباد کے گلی محلوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے جلدی بیماری سے بچے مرد و خواتین شدید متاثر ہونے لگے۔ شہریوں کا ڈی سی اور سی ای او محکمہ ہیلتھ قصور سے فوری نوٹس لیکر شہر میں صفائی اور مچھر مار سپرے کئے جانے اور گلی محلوں سے گندگی کے ڈھیر فوری اٹھائے جانے کا مطالبہ۔
رپورٹ بائی چوہدری اختر ضیاء تحصیل رپورٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button