پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں

پاکستان میں آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم اجلاس میں فیصلہ کر لیا ہے کہ سکولوں کو کب سے موسم سرما کی چھٹیاں کرنی ہیں

ذرایع کا کہنا ہےکہ NCOC کے اجلاس میں  تمام صوبوں کی سفارشاتوں پربحث ہوئی ہے ، جس کے بعد موسم سرماکی چھٹیایوں پرNCOC اتفاق رائے سے فیصلہ کیا  کہ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 2021دسمبرمیں نہیں ہوں گی ،بلکہ یہ چھٹیاں  جنوری کے آخری ہفتوں  میں ہونگی۔

جبکہ پاکستان کے تمام  برفبانی علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک  بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے تمام  تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر ‏وفاق اور صوبے متفق ہو گئے ہیں، تاہم ‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سےجاری کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے اپنے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کیا  ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button